برونڈ آبراہامیان
آیت اللہ خمینی کو عموما ایک روحانی اور عالم بتایا گیا لیکن در حقیقت ایران میں عظیم جدید طرز فکر کے مالک اور مجدد عصر تھے۔ اپنے سیاسی نظریہ کے لحاظ سے بھی اور عوامی اسٹرٹیجک کے لحاظ سے بھی کہ جو مذہبی رنگ لئے ہوتی تھی۔ آپ کی کافی محبوبیت اور آپ کے سرنوشت ساز کردار کو دو عوامل میں بیان کیا جاسکتا ہے: پہلا عامل، آپ کی شخصیت ہے خصوصا ایک سادہ اور معمولی زندگی جو وقت کے طاغوت سے کبھی میل نہیں کھاتی تھی۔ جس ملک کے اکثر سیاستداں پر تلکف اور عالی شان زندگی گذارتے ہوں وہاں یہ عارفوں اور صوفیوں کی طرح عام لوگوں کی طرح تمام مادی اسباب و وسائل سے دور زاہدانہ زندگی گذارتے تھے۔