امام خمینی(رح) نے اپنا عمامہ کس کو تحفے میں دیا؟
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی انصاری کرمانی
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی انصاری کرمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک طالب علم نے امام خمینی(رح) کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں اُس نے امام (رہ) سے گزارش کی تھی کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھے اپنا وہ عمامہ جس میں نماز شب ادا کی ہو تحفے میں دے دیں امام خمینی(رح) نے اس خط کے جواب میں اپنے ایک نمائندے کے ذریعے اپنا عمامہ اس طالب علم تک پہنچایا۔