امام خمینی (رح) کی رہبری کی سب سے اہم خصوصیت

امام خمینی (رح) کی رہبری کی سب سے اہم خصوصیت

مرحرم آیۃ اللہ ہاشمی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جو بات امام خمینی(رہ) کی رہبری میں خاص ہے وہ یہ ہیکہ ایسے

امام خمینی (رح) کی رہبری کی سب سے اہم خصوصیت

راوی:مرحرم آیۃ اللہ ہاشمی

مرحرم آیۃ اللہ ہاشمی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جو بات امام خمینی(رہ) کی رہبری میں خاص ہے وہ یہ ہیکہ ایسے مواقع پر جہاں ممکن ہے شک و شبہ انسان کو شکست دے امام (رۃ) ایک پختہ فیصلہ کرتےتھے اور اکثر اپنے فیصلوں میں کامیاب بھی تھے جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ لوگوں سڑکوں پر اترنے کی دعوت دیں تو ایسے حالات میں کسی بھی راہنما کے لئے اس طرح کا فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ نے فیصلہ کیا اور اعلان بھی کر دیا اور لوگ بھی آپ کے فرمان کے مطابق سڑکوں پر اترآے لیکن کچھ ہی لمحوں میں تصادم ہونے لگا تو ہم امام (رہ) کی خدمت میں پہنچیں کیوں کہ لوگ ہم پر دباو ڈال رہے تھے کہ امام (رہ) کو مدرسہ سے کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا جاے ممکن صہیونیزم حکومت کے کارندے مدرسے پر حملہ کر دیں ہم امام (رہ) کی خدمت میں پہنچیں تو آپ ہماری پیشنھاد کو سن کر مسکراے اور فرمایا پہلی تو یہ کہ اس حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ حملہ کرے دوسری بات یہ کہ رہبری کے مرکز کو کبھی بھی خالی نہیں ہونا چاہیے اور ایک راہنما و اپنے مرکز پر ہونا چاہیے تانکہ وہ لوگوں کی راہنمائی کر سکے۔

 

ای میل کریں