امام خمینی(رح) کی ترکی جلاوطنی
امام خمینی (رح) کو سحر کے وقت گرفتار کرلیا گیا اور وہاں سے ترکیہ جلاوطن کردیا گیا۔ اس کے کچھ دنوں بعد آقا مصطفی کو بھی گرفتار کرکے ترکیہ بھیج دیا جاتا ہے۔ امام کے ترکیہ جلاوطن ہونے پر امام موسی صدر، واٹیکان کا سفر کرتے ہیں اور بڑے پادری سے ایک طولانی ملاقات میں امام کے لئے جلاوطنی سے آزادی کی گفتگو کرتے ہیں۔یورپ میں بھی امام کی حمایت میں انجمن اسلامی کے افراد نے متعدد بیانیہ جاری کئے اور ایران میں روحانیت کے قیام کی آواز اٹھائی۔ قم، تہران، مشہد کے بازاروں اور یونیورسٹیوں میں امام کے جلاوطن کئے جانے پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہوا۔ آخر کار امام اور مصطفی خمینی کو ترکی سے عراق جلاوطن کردیا گیا۔