حفاظتی مسائل اور نوفل لوشاتو کا تحفظ
نوفل لوشاتو میں امام خمینی (رح) اور آپ کی فیملی اور اطرافیان کی جان کی حفاظت اور آپ کی قیام گاه کو پر امن اور محفوظ رکھنا ایک قابل ذکر اور لائق اہمیت مسئلہ تھا۔ اس سلسلہ میں سارے ایرانی امام کی نسبت اپنی ذمہ داری محسوس کرتے تھے اور فرانس حکومت بھی کیونکہ اسے ملک کے اندر اور ایران سے امام کی حمایت میں بہت سارے خطوط اور پیغامات موصول ہوئے تھے؛ لہذا وہ لوگ کچھ ہی دنوں بعد ڈھیلے پڑگئے اور امام کی امنیت سختی کرنے اور موقف اختیار کرنے میں کمی آگئی اور اس نے آپ کی حفاظت کے لئے پولیس اور حفاظتی فوج کو مامور کردیا۔ وہ لوگ نہ امام سے کوئی بات کرتے تھے اور نہ کچھ کہتے تھے بلکہ وہ لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھے رہتے تھے۔ اس طرف گلی کے نکڑ پر ایک گاڑی ہوتی تھی اور وہ لوگ کچھ دوری پر رہتے تھے۔