نماز شب
امام خمینی پورٹل خبر رساں ایجنسی امام خمینی(رح) کی بیٹی کے حوالے سے نقل کرتی ہے جس دوران میں نجف اشرف جاتی تھی اس وقت میراایک چھوٹا بچہ تھا جس کی وجہ سے میں رات کو جاگتی تھی امام (رہ) کا کمرہ میرے کمرے کے سامنے تھا جس ایک کونے میں امام (رہ) نماز شب پڑھتے تھے امام خمینی(رح) نماز شب کی ادائیگی میں اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ ان کی وجہ سے کسی دوسرے کو کوئی پریشانی نہ ہو اسی لئے وہ ہمیشہ سحر کے اس وقت راز و نیاز کرتے تھے جس وقت اسپیکر سے دعا نشر ہوتی تھی لیکن ہم پھر بھی امام (رہ) کے رونے کی آواز سنتے تھے۔