اہلیہ سے شکوہ/مجھے پریشان کر دیا
راوی:محترمہ حدیدچی
محترمہ حدید چی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ جب ہم فرانس میں تھے تو ایک دن امام خمینی(رح) کی اہلیہ اپنے ایک رشتہ دار کے گھر ان سے ملنے گئی تھیں لیکن واپسی پر تقریبا آنے میں دو گھنٹہ دیری سے گھر پہنچی یعنی جو وقت حضرت امام (رہ) کو بتا کر گئی تھیں اس سے دو گھنٹہ دیری سے واپس آئی تھیں امام خمینی (رح) کیوں کہ اپنے سارے کام وقت پر انجام دیتے تھے اس لئے اس عرصے میں تین مرتبہ اپنے کمرے سے نکل کر باورچی خانے میں ہم سے پوچھنے آے تھے کہ کیا ابھی تک اہلیہ نہیں آئی ہیں تسیری مرتبہ فرمایا آپ فون کر کے خیریت معلوم کریں مجھے ان کی فکر ہو رہی ہے لیکن خانم تشریف لائیں اور امام (رہ) نے انھیں محبت بھری نگاہ سے دیکھتے ہوے فرمایا مجھے پریشان کر دیا۔