ہنگامہ کے دوران نماز شب
کسی ایک رات کو آدھی رات میں خبر ملی کہ ہنگامہ ہونے والا ہے۔ حاج احمد آقا تیزی کے ساتھ امام کی خدمت میں پہونچے تا کہ امام کو اس خبر سے باخبر کردیں۔ اس وقت امام نماز شب میں مشغول تھے۔ (اس گھڑی جو ہمیشہ یہ کام کرتے تھے) انہوں نے کافی دیر تک انتظار کیا لیکن امام خدا سے راز و نیاز میں غرق تھے۔ جب حاج احمد آقا نے امام کو اس بات کی خبر دی تو آپ نے اپنی متانت اور پرسکون انداز میں اشارہ کرتے ہوئے آرام کیا اور کہا: "کوئی بات نہیں تم جاؤ تمہیں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ...." اس کے بعد نماز شب اور راز و نیاز میں مشغول ہوگئے۔