تحفہ دوسروں کو دے دیتے تھے۔
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین محلاتی
آیۃ اللہ سید ہاشم رسولی محلاتی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) کے پاس دو جوڑے لباس سے زیادہ نہیں ہوتے تھے حالانکہ ان کو تحفے میں بہت سارے کپڑے ملتے تھے لیکن ان کے لئے جتنے بھی تحفے آتے تھے وہ دوسروں میں تقسیم کر دیتے تھے کھانے میں بھی اسی طرح قناعت سے کام لیتے تھے حالانی امام خمینی (رح) کے پاس سارے امکانات تھے لیکن وہ پھر بھی ایک سادہ زندگی کو پسند کرتے تھے حتی کہ اگر گھر میں کوئی بلب بغیر مقصد کے جل رہا ہوتا تھا تو اسے فورا بند کرنے کا حکم دیتے تھے۔