نماز کے آداب
راوی: آیۃ اللہ سید حسن خمینی
آیۃ اللہ سید حسن خمینی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ وہ چیز جو دوستوں کے لئے ضروری وہ امام (رہ) کے آداب نماز ہیں امام خمینی(رح) نماز مغربین سے پہلے قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے اس کے بعد تجدید وضو کر کے نماز پڑھتے تھے نماز کے فوارا بعد سورہ حمد کی تلاوت کرتے تھے اس کے بعد تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیھا اور دوسرے مستحبات کو ادا کرتے تھے اور ہر نماز سے پہلے عطر بھی لگاتے تھے اور تھوڑا انتظار کرنے کے بعد نماز عشا ادا کرتے تھے۔