امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے بارے میں امام خمینی(رح) کا جواب
شہید اندرزگو کی اہلیہ اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ میرے بچے چھوٹے تھے اور اپنے باپ کے لئے بے تابی کر رہے تھے تو میں ان سے کہا کرتی تھی کہ آپ صبر کریں امام زمانہ جب آئیں گے آپ کے بابا بھی ان کے ساتھ آئیں گے شہیدا کی شہادت کے دو سال بعد ہم امام (رہ) کی خدمت میں پہنچے تو سید مھدی نے امام (رہ) سے پوچھا کہ امام زمانہ کب آئیں گے امام (رہ) نے مجھ سے پوچھا یہ بچے کیا پوچھ رہے ہیں تو میں نے عرض کیا کہ یہ اپنے بابا کے لئے بے چین تھے تو میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ کے بابا امام زمانہ عج کے ساتھ آئیں گے تو امام (رہ) نے میرے بیٹے محسن کے کاندھوں پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ آپ اچھے ہیں آپ دعا کریں کہ امام زمانہ آجائیں تانکہ آپ کے بابا بھی ان کے ساتھ آئیں۔