امام زمانہ عج سے ملاقات کا دعوٰی کرنے والوں سے امام خمینی(رح) کا برتاو
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین آشتیانی
حجۃ الاسلام والمسلمین آشتیانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ کرامات اور عرفان کا دعوی کر کے امام زمانہ عج کے ملاقات کا دعوی کرتے تھے ملک کے کچھ سربراہ یہ کہہ رہے تھے کہ ان لوگوں کے بارے میں تحقیق کرنی چاہیے تانکہ اگر یہ لوگ جھوٹے ہوں گے تو معاشرہ منحرف ہو جاے گا اور کچھ لوگوں کی وساطت ان میں سے دو تین لوگوں کو امام (رہ) سے ملاقات کی اجازت دلوائی امام (رہ) انھیں دیکھتے ہی ان کی ریا کاری سمجھ گئے اور ان سے کہا کہ اگر آپ امام زمانہ عج سے ملاقات کرتے ہیں تو ان سے ان سوالوں کا جواب دریافت کر کے میرے لئے لے آئیں۔
ان ہوچھیں کہ میرے گھر میں موجود یہ تصویر کس کی ہے؟
میری ایک چیز کھو گئی ہے جس کو میں مدتوں سے ڈھنوڈ رہا ہوں حضرت سے پوچھیں کہ میر گمشدہ چیز کہاں ہے؟ ان کے علاوہ کچھ دوسرے سوال بھی تھے جن کو امام (رہ) نے ان کے سامنے پیش کیا۔