زمینوں کو فقیروں کے درمیان تقسیم کر دیں
راوی: حجت الاسلام و المسلمین حیدر علی جلالی خمینی
حجت الاسلام و المسلمین حیدر علی جلالی خمینی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: ایک دن امام (رہ) نے اپنے والد مرحوم کی جانب سے منتقلہ وراثت کے سلسلہ میں ہمیں اپنے پاس بلایا اور ایک تحریری خط کی صورت میں مجھے لکھ کر فرمایا کہ جنابعالی میرے وکیل ہیں مجھ سے متعلق جو زمینیں ہیں انہیں جس طرح آپ بہتر سمجھتے ہیں فقیروں کے درمیان تقسیم کر کے انہیں ان کا مالک بنا دیں اگرچہ یہ زمینیں کسی قابل نہیں ہیں، چاہے اسے عمارت بنا ڈالا ہو یا نہ۔ البتہ یہ وراثت ۷، ۸ ہزار میٹر سے زیادہ نہیں تھی کہ شائد سڑک اور گلیوں کو ملا کر اسے ۳۰ سے ۳۵ ٹکڑوں میں تقسیم کیا جا سکتا تھا۔ ہم نے بھی تین رکنی کمیٹی بنا کر شہیدوں، اسیروں اور گم شدہ افراد کی فیملیوں میں نیازمند درخواست دہندوں کو اولویت دی اور زمیںیں ان کے درمیان تقسیم کر دیں۔