بیت المال کے خرچ کرنے میں امام خمینی(رہ) کی باریک بینی

بیت المال کے خرچ کرنے میں امام خمینی(رہ) کی باریک بینی

بیت المال کے خرچ کرنے میں امام خمینی(رہ) کی باریک بینی 

راوی:فریدہ مصطفوی 

فریدہ مصطفوی اپنی یادداشت میں نقل کرتی ہیں: یہ وہ چیز ہے جسے میں نے نجف اشرف میں خود سنا ایک دن ہماری والدہ نے امام (رہ) سے کہا: آقا مصطفی کی تفسیری کتابوں کے انتشار کے لئے آپ کیوں کوئی قدم نہیں اٹھاتے؟ امام نے فرمایا: ان کتابوں کو نشر کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ والدہ نہیں کہا کہ کیا اس رقم سے ان کی کتابیں نہیں چھپوائی جا سکتیں؟ امام (رہ) نے فرمایا: نہیں یہ رقم وہ رقم نہیں جس سے کتابیں چھپوائی جا سکیں۔ والدہ نے بھی کچھ نہیں کہا، تب میں نے سوچا کہ امام(رہ) کتنی دقت سے کام لے رہے ہیں کہ وہ تفسیر قرآن جو ان کے بیٹے نے لکھی ہے وہ بھی اس رقم سے چھپوائی نہیں جا سکتی کیونکہ یہ رقم محتاجوں کی رقم ہے۔

ای میل کریں