پیرس کے کشان محلہ میں آغا غضنفر پور کے گھر پر قیام
بہر حال ہم لوگ کشان محلہ میں آقا غضنفرپور کے مکان پر پہونچے جو چوتھے فلور پر تھے۔ یہ گر بنی صدر کے گھر سے قریب تھا۔ بنی صدر اس مختصر سے وقت میں غضنفرپور سے پیشکش کی تھی کہ آپ لوگ میرے گھر پر آجائیں اور اس اپارٹمنٹ کو خالی کرے تا کہ وہ جگہ امام کے قیام کے لئے ہو۔
ہم لوگ اس بلڈنگ میں چلے گئےاور امام جس کمرہ میں تھے اس کے مشرق میں شیشہ تھا اور اس شیشہ سے باہر کا مکمل نظارہ ہورہا تھا۔ ہم نے دیکھا کہ کافی دوری پر پولیس کی گاڑی کھڑی ہے اور ہم پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
کچھ ہی دیر بعد گھر کی گھنٹی بجی اور کہا گیا کہ امام شیشہ کے پشت سے دکھائی نہ دیں۔ خطرناک ہے۔ امام اس کمرہ میں ٹہل رہے تھے لہذا قہری طور پر دیکھائی دیئے تو جو پولس دور سے نظارت کررہی تھی اس نے یاد دلایا کہ ممکن ہے کوئی دور سے نشانہ بنائے۔