امام خمینی (رح) کا خالی وقت

امام خمینی (رح) کا خالی وقت

جب امام فرصت پاتے تھے تو قرآن پڑھتے تھے اور وہ پروگرام نماز مغرب و عشاء کے بعد ہوتا تھا

امام خمینی (رح) کا خالی وقت

راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور

 

جب امام فرصت پاتے تھے تو قرآن پڑھتے تھے اور وہ پروگرام نماز مغرب و عشاء کے بعد ہوتا تھا۔ جو کبھی تعطیل نہیں ہوتا تھا۔ اور اس وقت کسی سے ملاقات نہیں کرتے تھے. دیگر اوقات میں جب امام کو کوئی فرصت ملتی تھی جیسے کھانے کے وقت کے انتظار ہورہا ہے تو امام قرآن پڑھنا شروع کردیتے تھے۔ یا جب تہران میں تھے تو انقلاب کی کامیابی کے بعد میں خود ایک بار امام کی خدمت گیا تو دیکھا کہ امام کے ہاتھ میں قرآن ہے اور آپ تلاوت فرمارہے ہیں۔ میں آپ کے پاس بیٹھ گیا آپ نے قرآن بند کردیا اور جوبات میں نے ان سے کہی اسے سنا۔ امام موقعوں سے بھرپور استفادہ کرتے تھے اور کبھی آپ کا وقت بیکار کی باتوں میں نہیں گذرتا تھا۔

ای میل کریں