حوزہ اور سربراہ

حوزہ اور سربراہ

جب آیت اللہ بروجردی (رح) زندہ تھے امام حوزہ کے معاملہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتے تھے

حوزہ اور سربراہ

راوی: آیت الله یوسف صانعی

 

جب آیت اللہ بروجردی (رح) زندہ تھے امام حوزہ کے معاملہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتے تھے کیونکہ آپ کی نظر میں حوزہ کا رئیس موجود تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب قم کے داروغہ (پولیس) نے قم کے عالم و فاضل آقا شیخ حسن کو مارا تو کچھ احباب امام کے پاس گئے اور سارا واقعہ کہا۔ امام نے کہا: حوزہ کا سربراہ ہے ان کے پاس جاؤ اور سارا واقعہ بتاؤ۔ ہم اس وقت امام کی مراد نہیں سمجھ سکے اور مسلسل اپنے آپ سے سوال کرتے رہے کہ امام نے اس معاملہ میں مداخلت کیوں نہیں کی؟ لیکن برسوں گزرنے کے بعد اب سمجھ میں آرہا ہے کہ امام کیا کہنا چاہتے تھے۔

ای میل کریں