ایرانی عوام سے امام خمینی(رح) کی محبت کی نشانی
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین سید مھدی امام جمارانی
حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی امام جمارانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ بہشت معصومہ میں اپنی تاریخی تقریر کے بعد فرمایا کہ میں لوگوں کے درمیان جانا چاہتا ہوں ان لمحات کی امام (رہ) کی ایک تصویر بھی ہے جس میں امام (رہ) لوگوں کے درمیان پھنسے ہوے ہیں اور ان کے سر مبارک پر نہ عمامہ ہے اور نہ ہی دوش مبارک پر عبا ہے مہدی جمارانی نقل کرتے ہیں کہ بعد میں امام (رہ) فرماتے تھے کہ اس دن بھیڑ کی وجہ سے میری سانس بند ہورہی تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ میں یہی دم توڑ دوں گا اور میر زندگی کی یہ سب سے حسین لمحات تھے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے درمیان دم توڑ رہا تھا یہ امام خمینی(رہ) کے خلوص اور تواضع کی نشانی تھی کہ وہ اس قدر ایرانی عوام سے محبت کرتے تھے۔