خواتین کے لئے کن حالات میں ڈرائیونگ جائز نہیں
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین سید حمید روحانی
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حمید روحانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ نجف اشرف میں جب امام سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسے حالات میں خواتین ڈرائیونگ کر سکتی ہیں تو آپ نے فرمایا جائز نہیں تو ان سے سوال کیا کہ خواتین کے لئے جائز نہیں ہے؟آپ نے فرمایا جائز ہے لیکن ہمارے ملکی حالات ایسے ہیں کہ اس میں خواتین کے لئے ڈرائیونگ کرنا مناسب نہیں ہے کیوں کہ خدا نخواستہ اگر کوئی ایکسیڈنت ہو جائے بھر ہماری خواتین تھانوں کا چکر لگانے پڑے گا جس میں ان کی عزت محفوظ نہیں ہے۔