شاگردوں سے امام خمینی کا برتاو
راوی: :حجۃ الاسلام والمسلمین حاج منصور عاصمی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق :حجۃ الاسلام والمسلمین حاج منصور عاصمی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) کا درس مضبوط اور منطقی ہوتا تھا ہم عصر کو اصول کی کلاس میں جاتے تھے اور اذان مغرب سے بیس منٹ پہلے واپس آتے تھے طلباء میں سے میرا ایک دوست تھا جو کافی مشکل سے اپنی بات بیان کرتا تھا لیکن جب بھی وہ بولتا تھا تو امام (رہ) بڑی خاموشی اور توجہ سے اسے سنتے تھے امام خمینی (رح) کی ایک دوسری خصوصیت یہ تھی کہ وہ کبھی بھی اپنے شاگردوں کو اپنے پیچھے نہیں چلنے دیتے تھے اگر ہمیں ان سے کوئی سوال ہوتا تھا نماز مغربین کے کے مسجد کے باہر ان سے پوچھتے تھے امام (رہ) اپنے کاموں کافی منظم تھے وہ اپنا ہر کام وقت پر کرتے تھے۔