راوی: حجت الاسلام و المسلمین اکبر ہاشمی رفسنجانی
اپنے شاگردوں کی تعلیم پر امام خمینی کا ایک اثر یہ تھا کہ آپ طلاب سے کہتے تھے کہ طلاب فکر کریں اور یعنی سطحی طور پر درس و بحث سے گذر نہ جائیں۔ امام ہمیشہ فرماتے تھے: جب استاد سے کچھ سیکھو تو کچھ مدت بعد اس پر فکر کرو، مثلا ہر شب چراغ خاموش کرو اور پڑھنے کے بجائے بیٹھ کر غور کرو یہاں تک کہ اپنے ذہن میں اس بات کو پختہ کرلو اور موضوع کو ہر رخ طسے دیکھو اور اس پر غور کرو۔