راوی: حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا ناصری
امام خمینی (رح)، مرحوم آقا شیخ محمد حسین کمپانی کے اصول میں کلمات پر کافی غور و خوض کرتے تھے کیونکہ ان کے کلمات فلسفہ اور فقہی مسائل سے آمیختہ ہوتے تھے اور اگر کوئی اپنی نظر ہوتی تھی تو اس کا اظہار کرتے تھے اور بزرگوں کی باتوں کی کافی دقت اور دلچسپ انداز میں توجیہ کرتے تھے۔ آپ اکثر یاد دہانی کراتے تھے: بزرگوں کی بزرگی آپ کے فہم میں مانع نہ ہو، بزرگ کی بات اگرچہ بڑی ہے لیکن تم اپنی فہم کا استعمال کرو۔