امام خمینی ایک نمایاں شخصیت تھے جنہوں نے سیاسی سرگرمی اور کاموں کی بنیاد ڈالی اور آپ نے اسلامی طرز فکر کی حکومت قائم کی۔ امام خمینی کی نادر الوجود شخصیت پر اس وقت مغربی مفکرین مباحثہ کررہے ہیں۔ امام خمینی کی کوشش یہ تھی کہ صرف اسلامی ممالک ہی نہیں بلکہ دیگر اقوام و ملل بھی اسلام کی روحانی اور معنوی رہبر کے ماتحت قرار پائیں۔ یہ امام خمینی کی روحانی عظمت تھی کہ اسلامی معاشرہ کی توسیع، ترقی اور پھیلاؤ کی بنیادوں کو عمیق بنادیا۔