امام خمینی (رح) نے دنیا میں ان لیڈروں کے برعکس جنہوں نے ایک خاص گروہ اور پارٹی کو مخاطب قرار دیا ہے آپ نے انبیاء اور اولیاء کی طرح اپنی دعوت عام سے دنیا کے تمام لوگوں کو مخاطب قرار دیا اور انھیں نور و ہدایت کی طرف آنے کی دعوت دی۔ امام تفرقہ ڈالنے والوں کے مقابلہ میں آہنی باندھ تھے۔ امام خمینی ایسی شخصیت تھے جو ہر رخ سے اسلام میں رچی بسی تھی اور یہی موضوع سبب ہوا کہ آپ کی بات ایران سے دور دراز علاقوں جیسے افریقہ، یورپ اور دیگر یورپی ممالک اور اسلامی ممالک تک پہونچی۔ حضرت امام نے جاودانی اپنا وصیت نامہ چھوڑا ہی جو ہر فرد مسلمان کے لئے ایک بلند کام کرنے کے لئے ایک بہترین دستور ہے جو ازادی اور سربلندی کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتا ہے۔