راوی: آیت الله لنکرانی
تدریس میں امام خمینی (رح) کا بیان اس درجہ شیریں اور سادہ ہوتا تھا کہ اسے کسی غیر سے سوال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ جب طالب علم درس پڑھ کر جاتا تھا تو اس پر سارے مطالب مکمل طور پر واضح ہوتے تھے۔ امام کے بیان میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں رہ جاتا تھا۔