راوی: آیت الله خلخالی
میں جس بات سے امام خمینی کا گرویدہ ہوا وہ آپ کا نظم تھا۔ امام بہت منظم تھے۔ مثال کے طور پر آپ ہمیشہ 8/ بجے صبح آتے تھے کہ بعض طالب علم امام سے کہتے تھے کہ آپ درس تھوڑا پہلے یا کچھ دیر بعد شروع کیجئے اس پر آپ کہتے تھے: نہیں واجب نہیں ہے کہ اپ لوگ میرے ہی درس میں آئیں دیگر دروس میں جائے۔ طالب علموں پر یہ ضروری نہیں ہے کہ سارے دروس میں شریک ہوں۔