راوی: حجت الاسلام و المسلمین رودباری
ایک دن نجف میں امام خمینی نے درس کے ضمن میں طلاب سے کہا: علمائے سلف کے درمیان روایات اور احادیث کی روخوانی کرنے کا رواج تھا اور اسلاف کی اس سلسلہ میں نظریہ تھی کہ روایات میں ایک "واو" کا بھی تصرف نہ ہو اور کمی و زیادتی نہ ہونے پائے بلکہ روایات اسی طرح بیان ہو جس طرح ہم تک پہونچی ہے۔ اس کے بعد علامہ محمد خان قزوینی کے حوالہ سے نقل کیا کہ انہوں نے کہا تھا: اگر مجھے خطاکار نہ جانیں تو میں نماز میں حمد اور سورہ بھی قرآن سے دیکھ کر پڑھوں۔