طلاب کے ساتھ خاکساری
راوی: آیت الله مرتضی بنی فضل
امام خمینی کی اپنے شاگردوں کے ساتھ سلوک بہت ہی عاجزانہ ہوتا تھا، مثال کے طور پر انقلاب کے ابتدائی ایام میں کہ تازہ تازہ قم آئے تھے اور جب حوزہ کے اکابر علماء سے ملاقات کی تو اپنے کچھ شاگردں سے بھی ملاقات کی۔ جس رات ہمارے غریب خانہ پر تشریف لائے تو میرے نزدیک اس کی اتنی اہمیت تھی کہ میں اپنے کمرہ کو عرش کے طاق سے برابر سمجھنے لگا کیونکہ وہاں پر روح اللہ آئے تھے۔