طلاب کا امتحان
راوی: آیت الله غروی
امام خمینی (رح) نجف آنے کے بعد مسجد شیخ انصاری میں (مکاسب سے) درس خارج دیتے تھے۔ آپ نے طلبہ کے شہریہ معین کیا اور طلاب امام کے معین کردہ ممتحن کے پاس امتحان دینے کے بعد کامیاب ہوتے تھے تو انہیں شہریہ دیا جاتا تھا۔ شہریہ کے لئے طلاب سے یہ امتحان باعث ہوتا تھا کہ طلبہ لگن کے ساتھ درس پڑھیں۔