حضرت ولی عصر (عج) کے نائب
محمد عواد؛ لبنانی جنرل سرجن
ہم نے رسولخدا (ص) کی رہبری نہیں دیکھی ہے، ائمہ معصومین (ع) کا دور بھی نہیں دیکھا ہے لیکن ان کے مانند کو دیکھا ہے اور حضرت امام انہی میں سے ایک تھے۔ امام کی نسبت ہر مسلمان کا احساس بھی وہی ہے جو رسولخدا کی نسبت تھا۔ خصوصا ہم ولایت فقیہہ کی اصلی اور بنیاد ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں اور حضرت امام مہدی (عج) نے فرمایا: و اما الحوادث الواقعہ فارجعو فی الی رواة حدیثنا، فانھم حجتی علیکم و انا حجة الله..... آنحضرت کے فرمان کا مفہوم یہ ہے کہ ہماری احادیث کو ہمارے راویان احادیث سے لو کیوں کہ وہ تم پر حجت ہیں اور میں خدا کی حجت ہوں۔ لہذا امام خمینی مسلمانوں کے درمیان حضرت ولی عصر (عج) کے نائب اور نمائندہ تھے۔