میرا کسی عنوان سے نام نہ ہو
راوی: آیت الله ابوالقاسم خزعلی
آیت الله بروجردی (رح) کے انتقال پر قم اور اس کے اطراف سے اور ایران کے دیگر صوبوں سے عوام کا سیلاب امنڈ پڑا تھا۔ جو آیت الله بروجردی (رح) کے احترام اور آپ کا ہفتم اور چہلم میں شریک ہونے کے لئے آئے تھے۔ ایک شب طے ہوا کہ منبر پر میں جاؤں تو میں نے امام خمینی (رح) کی خدمت میں جاکر عرض کیا: لوگوں کی خواہش ہے کہ مجلس میں پڑھوں۔ اگر آپ کی کوئی رائے ہو تو عرض کریں؟ مجھے وہاں پر آپ کی روحانی بلندی کا اندازہ ہوا کیونکہ عام طور پر ایسے موقعوں پر شاگرد اپنے استاد کی عظمت بیان کرتے اور تعریف کرتے ہیں۔ امام خمینی نے فرمایا: اس وقت جس کی ضرورت ہے وہ بیان ہو، حوزہ کے اتحاد کی بات ہے۔ حوزہ کی حفاظت ہونی چاہیئے اور میرا اشارہ اور کسی عنوان سے نام نہ لیا جائے بلکہ حوزہ کے اتحاد کی حفاظت کی جائے۔