گھر والوں سے امام خمینی کا سلوک
فریدہ مصطفوی اپنی ایک یا دداشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام کے گھر میں بہت کم اختلاف ہوتا تھا اور اگر کبھی کچھ ہوتا بھی تھا تو اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ امام کو پتہ نہ چلے تاکہ ان کو کوئی پریشانی نہ ہو لیکن جب انھیں معلوم ہوتا تھا تو ہمیں صبر کی تاکید کرتے تھے اور اپنی بچوں کو زندگی میں کبھی مداخلت نہیں کرتے تھے۔