امام خمینی (رح) ترقی یافتہ نظریات اور عمیق فلسفہ اور ثقافت کے مالک تھے۔ دنیا کے ہر قیام ، عوامی تحریک اور فلسطین و لبنان کے قیام میں امام کا بڑا کردار ہے۔ امام امت نے انقلاب کی کامیابی کے بعد لبنان اور فلسطین کے سلسلہ میں اقدام کرنے کو اپنا موضوع قرار دیا۔ عرب یا اسلامی کوئی بھی رہبر ایسا نہیں ملے گا جو فلسطین کے مسئلہ میں امام کی طرح ہمدردی رکھتا ہو۔ کیونکہ امام کا خیال تھا کہ قدس امت مسلمہ کا دل اور اسلامی انقلاب کا اصلی مرکز ہے اور امت اسے واپس لیکر اپنی عزت و کرامت کی حفاظت کرسکتی ہے۔ اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی مرحوم امام نے اسرائیل کی ایمبسی کو ایران سے ہٹا کر اس کی جگہ فلسطینی سفارت کی اجازت دی اور روز جہانی قدس کے اعلان سے عرب اور مسلم اقوام پر قدس کی اہمیت ثابت کی۔