امام خمینی (رح) جدید طرز فکر کے حامل مربی، معلم اور عادل حاکم تھے اور خاموشی کی دعوت دینے والے تھے یہاں تک کہ خاموشی آتش فشاں بن گئی اور باطل کی کمر توڑدی اور فساد و ظلمت کے تمام مظاہر کا خاتمہ کردیا۔ امام کی سانسوں سے انوار حق کی تائید ہوئی اور اپنے حامیوں اپنے سایہ میں لے لیا۔ آنھیں کھل گئیں، سینوں میں حقائق آشکار ہوگئے۔ پھر کفر و ضلالت کے رہبر کی واپس نہ ہوئی کیونکہ یہ ایک یقینی تحریک اور حکیمانہ دعوت تھی۔