راوی: آیت الله محمد محمدی گیلانی
آیت الله بروجردی کے انتقال کے بعد مدتوں امام رسالہ دینے کے لئے تیار نہیں تھے جبکہ ہم لوگوں نے آپ سے بارہا درخواست کی اور کہا کہ آقا ہمارے اہل و عیال آپ کے مقلد ہیں اور آپ کے پاس رسالہ نہیں ہے اور وہ لوگ رسالہ چاہتے ہیں۔ فرمایا: "مجھے حوزہ کا ایک مدرس رہنے دو۔" امام مدتوں دیگر مراجع کی طرح طلاب کی شہریہ نہیں دیتے تھے۔ "جس کو میرے درس میں آنا ہے آئے " اس کے بعد کافی اصرار اور درخواست و تمنا کے بعد شہریہ دینے کو تیار ہوگئے۔