راوی: آیت الله صانعی
امام خمینی (رح) کا مرحوم سید ابوالحسن اصفہانی کی کتاب وسیلة النجاة اور اسی طرح عروة الوثقی پر حاشیہ تھا۔ اگرچہ ہم لوگوں کا آپ کے گھر کافی آنا جانا تھا لیکن یہ نهیں جانتے تھے۔ جو مرجع ہونا چاہتا ہے کم سے کم اپنے احباب اور شاگردوں کو بتاتا ہے کہ اس طرح کی فقہی کتاب لکھی ہے لیکن امام نے ہم لوگوں پر بھی ظاہر نہیں کیا۔ آیت الله بروجردی کی رحلت کے بعد طلاب آپ کے پاس گئے اور اس کی طباعت کی درخواست کی۔ اس وقت ہم نے جانا کہ امام کا ان دونوں کتابوں پر حاشیہ ہے۔