مجھے جلسہ استفتاء کی کیا ضرورت ہے
راوی: آیت الله امینی
مراجع کے درمیان رائج ہے کہ شرعی مسائل کا جواب دینے کے لئے چند افراد کی شرکت کے ساتھ استفتاء کا جلسہ منعقد کیا جاتا ہے۔ آیت الله بروجردی کے انتقال کے بعد قم کے سارے بڑے علماء اور فقہاء، استفتاء کا جلسہ کرتے تھے لیکن امام کا ایسا کوئی جلسہ نہیں تھا۔ امام اپنے شاگردوں اور مخلصین سے یہی کہتے تھے کہ مجھے جلسہ کی ضرورت نہیں ہے اگر کسی نے کبھی کوئی مسئلہ پوچھا تو میں خود ہی جواب دوں گا۔