امام خمینی (رہ) کے بارے میں مصطفی خمینی کی بہترین یاد داشت
آغا مصطفی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ کبھی کبھی میں اور والد محترم کے کے درمیان ہونے والی بحث کافی جدی ہو جاتی تھی اور کبھی کبھی اس دوران آواز بھی بلند ہو جاتی تھی اور ترکی حکومت کی جانب سے وہاں تعینات محافظ امام خمینی سے محبت کرنے لگے تھے اور ان کے دلوں میں امام کے لیئے ایک خاص مقام تھا اور وہ کبھی کبھی سوچتے تھے کہ ہم باپ بیٹوں کے درمیان جگڑا ہوا رہا ہے اور انہوں نے امام کی خاطر مجھ سے لڑؑائی کی اور کہنے لگے تم اونچی آواز میں کیوں بولتے ہو یہ باتیں سن کر ہم دونوں سن کر ہنسنے لگے اور کہا کہ یہ علمی مباحثہ ہے اس میں اس طرح آواز اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔