امام خمینی وہ واحد انسان تھے جنہوں نے سن 1963ء سے اپنی رحلت تک کسی سے ساز باز نہیں کی اور ایران کے معاشرہ میں تبدیلی لانے کے لحاظ سے آپ کی طرح کسی میں وہ قدرت بھی نہیں تھی۔ شاہی حکومت لوگوں کی حمایت سے محروم تھی۔ لیکن آیت اللہ خمینی لوگوں کی حمایت سے کامیاب ہوا اور برسوں بعد اسلامی تعلیمات کو لوگوں کی عملی زندگی کا جزء بنادیا۔ آپ کا سب سے اہم کارنامہ لوگوں کے اندر احترام اور اعتماد کی روح پھونکنا ہے۔