دنیا کی مچھر کے پر کے برابر بھی اہمیت نہیں ہے
راوی: حجت الاسلام و المسلمین زین العابدین باکوبی
حضرت آیت الله بروجردی کی رحلت کے بعد 40/ دنوں تک حوزہ علمیہ قم تعطیل رہا۔ سب سے پہلے جب علماء نے اپنے دروس کا آغاز کیا تو امام نے مسجد اعظم میں طلاب کو ایک نصیحت کی اور فرمایا: کبھی اپنے رزق کے بارے میں فکرمند نہ رہو۔ اس وقت طلاب نے پریشان ہوکر کہا: آقائے بروجردی فوت کرگئے ہیں لہذا طلاب کیا کریں؟ امام نے کہا: آپ کا حوصلہ اتنا بلند ہونا چاہیئے کہ دنیا آپ کی نظر میں مچھر کے پر کے برابر بھی اہمیت نہ رکھتی ہو۔