جائز تفریحیں ضروری ہیں
راوی: آیت اللہ شہید شیخ فضل الله محلاتی
امام خمینی (رح) نے طلاب سے کہا: "اگر جوان زیادہ مستحبات کے چکر میں پڑجائیں گے تو واجبات سے محروم ہوجائیں گے، یہاں تک فرماتے تھے: جو لوگ بہت زیادہ مقدس تھے وہ ان کاموں سے زیادہ روی کی وجہ سے حوزہ علمیہ چھوڑ کرچلے گئے۔ 15/ اور 16/ سال کے بچوں کے لئے حد سے رسوا مقدسی تھکا دیتی ہے۔ جائز تفریحیں ہونی چاہیں لیکن گناہ نہ کریں۔
خدا مرحوم سعیدی کی مغفرت کرے امام کے جلسہ درس میں پیچھے سے بولے طلاب کشتی بھی کرسکتے ہیں؟ امام نے کہا: ہاں کشتی کریں اور غیبت نہ کریں۔