اس عالم ربانی کے بارے میں چند صفحوں میں کچھ لکھا نہیں جا سکتا لیکن تاریخ پر نظر کرنے اور موجودہ دلیلوں کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے: امام خمینی نے عالم اسلام جو کچھ صدیوں سے منجمد ہوچکا تھا میں تازہ روح پھونکی اور اپنے ایمان اور بے دریغ کوشش سے مغرب کے غرور کو چکنا چور کردیا اور مغرب و مشرق کی بڑی طاقتوں کو ذلت و رسوائی سے دوچار کردیا اور یہ بتادیا کہ اسلام بڑی طاقت کا مالک ہے۔