امام خمینی(رہ) اور نماز اول وقت
آیت اللہ توسلی اپنی ایک یاد داسشت میں نقل کرتے ہیں ایک دن اسلامی ممالک کے سربراہان امام کے پاس ایران اور عراق کے درمیان امن کے مسئلہ پر گفتگو کرنے آئے۔ ملاقات کے درمیان میں ظہر کی اذان ہوئی۔ امام کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔ پھر وہ خوشبو لگا کر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور ہم ان کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔