اسلامی ممالک کا اتحاد اور ملکی ترقی امام خمینی(رہ) کی فکری برکات میں سے ہیں

اسلامی ممالک کا اتحاد اور ملکی ترقی امام خمینی(رہ) کی فکری برکات میں سے ہیں

ج ہم اسلامی دنیا میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، اسلامی بیداری سے لے کر مزاحمت، ملت اسلامیہ کا اتحاد اور اپنے ملک کی ترقی تک، یہ سب کچھ امام (رہ) کی فکری برکات

اسلامی ممالک کا اتحاد اور ملکی ترقی امام خمینی(رہ) کی فکری برکات میں سے ہیں

اہل بیت عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین جناب اختری صاحب نے جماران خبررساں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام خمینی (رہ) کی رحلت کی برسی ہے اور یہ چھتیسویں برسی ہے کہ ہم ان کی یاد میں جمع ہوئے ہیں اور اپنا تعزیت پیش کرتے ہیں اور امام (رہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج ہم اسلامی دنیا میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، اسلامی بیداری سے لے کر مزاحمت، ملت اسلامیہ کا اتحاد اور اپنے ملک کی ترقی تک، یہ سب کچھ امام (رہ) کی فکری برکات و افکار اور ان کی دائمی تعلیمات سے ہیں جو آج دنیا کے سامنے لائی گئی ہیں اور اس کا ادراک کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے۔ ان کامیابیوں کے ہر حصے میں، چاہے وہ بین الاقوامی ہو یا ملکی میدان میں، متعدد اور متنوع موضوعات پر مشتمل ہے جن پر ایک ہی فریم ورک کے اندر غور اور جانچ کرنا ضروری ہے۔

یہ ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں حضرت محمد ص اور ان کے اہل بیت ع  کا خالص اسلام ہے جسے امام (رہ) نے زندہ کیا اور ہمارے معاشرے میں اسلام کو نئی زندگی بخشی۔ یہ عظیم نعمتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے لائی گئیں اور آج اس راستے کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جاری رکھا ہوا ہے۔ حضرت امام (رہ) نے اپنی زندگی کے دوران ایک رہنما اور اس کے جانشین کی ضرورت پر زور دیا اور اس کی سفارش کی اور اس مسئلہ کو واضح طور پر بیان کیا۔ آج بھی رہبر معظم انقلاب کی طرف سے امام کا یہ راستہ اور سلسلہ جاری ہے اور حضرت امام (رہ) کا یہی راستہ ترقی و پیشرفت کے ساتھ ساتھ ہے ان کو ایک ہی نظام میں اور ایک ہی نقطہ نظر کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔ یہ لازم و ملزوم حصے ہیں۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے: بعض ایک حصہ کو مانتے ہیں اور دوسرے حصے کا انکار کرتے ہیں۔ کیا ہم کچھ کو قبول کر سکتے ہیں اور دوسروں کو چھوڑ سکتے ہیں؟

ای میل کریں