رات کی تاریکی میں آہ و زاری
مرحوم آیت اللہ حاج آقا مصطفی خمینی قدس سرہ سے سنا کہ انہوں نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ آقا (امام خمینی) اپنے کمرے میں ہیں اور ان کے رونے کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے، آقا کیوں رو رہے ہیں؟ میری والدہ نے فرمایا: جب آقا کسی رات نماز شب اور خدا سے راز و نیاز کی توفیق نہیں پاتے، تو اگلے دن ان کی یہی کیفیت ہوتی ہے