اب آخری گهڑی ہے آپریشن سے دو روز پہلے ایک رات آپ کو قلبی تکلیف عارض ہوگئی، میں، دو ڈاکٹراور دو نرسیں امام کے پاس پہنچے۔ فوراً امام کو بهرتی کرلیا گیا اور علاج شروع ہوگیا۔ جب بلڈ پریشر چیک کیا گیا فرمایا: ہر چیز کا ایک اختتام ہے اور یہ میرا اختتام ہے۔ میں پلٹا اور کہا خدا را اس طرف کی بات تو کہئے، انشاء اللہ آپ کو صحت ہوگی اور آپ کی زندگی طولانی ہوگی۔ ہم سب تشویش کا شکار تهے لیکن پهر امام نے فرمایا: "یہ آخری گهڑی ہے پیمانہ عمر لبریز ہوگیا ہے۔" جب واپس ہوئے وہ دو نرسیں رو رہی تهیں لیکن ایک ڈاکٹر نے تسلی کی خاطر تفسیر و تاویل کرنی شروع کردی کہ حتماً امام کی مراد یہ ہے کہ اب مرض ختم ہوجائے گا اور ان کی حالت اچهی ہوجائے گی۔ یہ پہلا موقع تها جب امام نے ایسی بات کی تهی گویا ہمیں اپنی موت کے لئے آمادہ کررہے تهے۔ ایک دن اور جب آپ کو آزمائش کے لئے اسپتال لے جارہے تهے گهر میں اس شہتوت کے درخت کے کنارے جب پہنچے تو پهر اسی بات کی تکرار کی: "یہ آخری وقت ہے" سید رحیم میرکان، ماخوذ از سیرت امام خمینی ، ج۱، ص۳و۴