ایران کے اکثر علماء اور روحانی، امام خمینی (رح) کے ساتھ منظم طریقے سے خفیہ اندازمیں رابطے میں تھے۔ ان افراد میں سے ہر ایک کا ایک خفیہ نام تھا، لہذا امام (رح) کے خطوط انہی ناموں پر ان کو ارسال کئے جاتے اور ادھر کی تازہ ترین خبریں، امام (رح) کو بھیجتے اور مختلف مسائل سے متعلق وہ آپ (رح) سے کسب تکلیف کیا کرتے تھے اور امام (رح) ان کے سوالات کا جوابات دیا کرتے تھے۔ کتاب نہضت امام خمینی کی دوسری جلد میں امام (رح) کے دسیوں خطوط مرحوم سعیدی کے نام موجود ہیں۔ کہ ان خطوط میں وہ امام (رح) سے کسب فریضہ کیا کرتے تھے، اور امام (رح) انہیں جواب دیا کرتے تھے اور اسی طرح دوسرے علماء کا بھی یہی طریقہ کار تھا۔