20/ ویں صدی میں اسلام کو زندہ کرنے والے

20/ ویں صدی میں اسلام کو زندہ کرنے والے

سید جواد ہادی؛ پاکستانی سینٹ پارلیمنٹ کے رکن

20/ ویں صدی میں اسلام کو زندہ کرنے والے

سید جواد ہادی؛ پاکستانی سینٹ پارلیمنٹ کے رکن

 

امام خمینی (رح) نے در حقیقت بیسویں صدی میں اسلام کو زندہ کیا یا پھر سے وجود بخشا کہ یہ کام بہت ہی عظیم اور بڑا کارنامہ ہے۔ ایک معمولی انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ امام خمینی (رح) کا یہ عظیم کارنامہ جو آپ کی برسوں کی زحمتوں، کوششوں اور صلاحیتوں سے وجود میں آیا ہے اور اسلام کو پھر سے حیات بخشی ہے۔ بلاشبہ اسلامی انقلاب کی کامیابی جیسی موجود امام خمینی (رح) کی بے نظیر شخصیت سے ممکن تھی۔ رہی بات یہ کہ امام خمینی (رح) کیا خصوصیت رکھتے تھے کہ آپ نےاسلام کو دوبارہ حیات بخشی اور زمانہ کے طاغوت سے مقابلہ کیا؟ امام خمینی (رح) اپنے اغراض و مقاصد میں فانی تھے۔ آپ نے اپنے ذاتی تمام خواہشات، آرزووں اور لگاؤ کو ترک کردیا تھا اور صرف اپنے خواب اور آرزو سے سروکار رکھتے تھی اور جب تک انسان اس مرحلہ تک نہیں پہونچا آپ کرنا ناممکن ہوتا ہے۔

امام خمینی (رح) اپنے ذاتی خصوصیات منجملہ بلند و بالا افکار و خیالات، تقوی، تہذیب نفس اور خلوص کی وجہ سے اپنے خواب اور اغراض کے ساتھ اس مرحلہ پر پہونچ چکے تھے کہ مکمل اسی میں فنا ہوچکے تھے اور بالکل اپنے خوابوں اور اغراض و مقاصد کی تکمیل میں فانی ہوچکے تھے۔ آپ کے لئے اسلام، قرآن اور اپنے مقصد کے سوا کسی قسم کا کوئی دوسرا جذبہ اور لگاؤ نہیں رہ گیا تھا۔ امام خمینی (رح) معمولی اور عام شخصیت نہیں تھے بلکہ بہت ہی روشن فکر، دور اندیش اور زمانہ کے حالات سے آگاہ اور باخبر شخصیت تھے۔

ای میل کریں