دین اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں تمام انبیائے الہی کا احترام لازمی ہے کیونکہ وہ سب خداوندمتعال کے منتخب افراد تھے اور تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ ان سب کا احترام کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کریں، قرآن مجید میں منجملہ جن انبیاء کا تذکرہ ہوا ہے ان میں سے ایک نبی حضرت عیسی علیہ السلام ہیں، سورہ مریم کی ۱۶ ویں آیت سے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا تذکرہ شروع ہوتا ہے کہ جناب عیسی علیہ السلام نے ولادت کے بعد کس انداز میں گفتگو کی جسے سن کر سب دھنگ رہ گئے: قَالَ إِنِّی عَبْدُ اللَّهِ آتَانِی الْکتَابَ وَجَعَلَنِی نَبِیاً وَجَعَلَنِی مُبَارَکا أَینَ مَا کنتُ وَأَوْصَانِی بِالصَّلَاةِ وَالزَّکاةِ مَادُمْتُ حَیّاً: بچہ (حضرت عیسیؑ) نے آواز دی کہ میں اللہ کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے۔ اور جہاں بھی رہوں بابرکت قرار دیا ہے اور جب تک زندہ رہوں نماز اور زکوٰۃ کی وصیت کی ہے۔ اس کے بعد سورہ مریم کی ۳۳ ویں آیت میں ارشاد ہوتا ہے کہ اور سلام ہے مجھ پر اس دن جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن دوبارہ زندہ اٹھایا جاؤں گا۔
بدھ, دسمبر 25, 2019 01:50