میری ایک جملہ سے بھی حمایت کرنے کی ضرورت نہیں
راوی: آیت الله فضل الله محلاتی
ایک دن سہم امام کےعنوان سے ایک مبلغ لیا اور امام کی خدمت میں لے جاکر دے دیا۔ امام نے مجھے کچھ نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: آیت الله بروجردی انتقال کرچکے ہیں لہذا یہ نہ سوچنا کہ وہ یا آیت اللہ شیخ عبدالکریم (حائری) ہمارے رازق تھے۔ ہمارا رازق خدا ہے۔ آپ حضرات روحانیت کی حفاظت کیجئے کہیں لوگ یہ نہ سمجھ لیں کہ عالم محتاج ہے۔ روحانیت کی حفاظت کریں اور معمولی سے معمولی ایسا جملہ بھی زبان پر نہ لائیں جس سے روحانیت پر سوال اٹھے۔ آپ لوگ اپنے ان موقفوں میں مرجع بنانے کے لئے میری ایک جملہ سے بھی حمایت نہ کریں یا کسی دوسرے کی غیبت کریں۔ آپ لوگ اپنے فرائض اچھی طرح انجام دیں، لوگوں کے کام آئیے، مجاہدت کریں۔